راولپنڈی( ٹی این ایس) یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران کے لئے تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد کیا

 
0
118

یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران کے لئے تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد کیا گیا، آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز ۔ ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت،تقریب میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی لیٹرز اور اسناد تقسیم کی گئیں،آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کو اسناد اور تعریفی لیٹرز دئیے،آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ذمہ داری بہترین پولیسنگ ہے،راولپنڈی پولیس نے تمام اہم کیسز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے لئے آپ تعریف کے مستحق ہیں،پبلک سروس ڈیلیوری اور تھانہ کلچر میں مزید بہتری کے لئے ہر افسر و اہلکار کا رول اہم ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے تمام اہم مواقع پر پوری محنت سے پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سر انجام دئیے،اہم کیسز میں آپ کی بہتر کارکردگی قابل تحسین ہے،یوم آزادی کے دن ہمیں پھر سے عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،آج کی تقریب کا مقصد آپ کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی ہے،امید کرتا ہوں کہ اس حوصلہ افزائی کے بعد آپ مزید محنت سے شہریوں کی حفاظت اور سروس ڈیلیوری کو یقینی بنائیں گے،تقریب کے اختتام پر آر پی او، سی پی اور اور دیگر سینئر افسران نے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ کھانا کھایا۔