لاہور(ٹی این ایس) پوری قوم نے بے مثال اتحاد واتفاق کا شاندار مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ پاکستانی عظیم قوم ہے-نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی

 
0
160

76

واں یوم آزادی، پوری قوم نے بے مثال اتحاد واتفاق کا شاندار مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ پاکستانی عظیم قوم ہے-نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی

زندہ قومیں آزادی کا دن اسی قومی جذبے اور عزم کے ساتھ مناتی ہیں – محسن نقوی
عدلیہ، عسکری حکام، سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں نے یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا – محسن نقوی
یوم آزادی کی تقریبات کے لئے بہترین انتظامات پرصوبائی وزراء، انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دیتا ہوں – محسن نقوی
صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں، عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آزادی کی خوشیاں منائیں – محسن نقوی
پولیس، انتظامیہ اوردیگر اداروں نے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے محنت سے فرائض ا دا کئے۔ محسن نقوی
کابینہ کمیٹی امن و امان کے اراکین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔محسن نقوی
پرامن ماحول یقینی بنانے کے لئے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔محسن نقوی
صوبائی وزراء سول انتظامیہ، پولیس اورمتعلقہ اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔محسن نقوی