جڑانوالہ(ٹی این ایس) سانحہ جڑانوالہ کے زمہ داران پر تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج۔

 
0
86

مقدمہ میں دہشت گردی، اقدام قتل، پولیس مزاحمت اور توہین مذہب سمیت 18 دفعات شامل۔

مقدمہ 34 نامزد اور 600 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ میں نامزد 29 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقدمہ میں امیر جماعت اہلسنت مفتی محمد یونس اور ضلعی رہنما ٹی ایل پی سید آصف اللہ شاہ بخاری کو بھی نامزد کیا گیا۔

ملزم یسین نے مسجد
میں اعلان کرکے لوگوں کو اکٹھا ھونے کی دعوت دی جبکہ مفتی یونس اور آصف اللہ شاہ بخاری نے پرتشدد احتجاج کی قیادت کی۔ متن ایف آئی آر

مظاہرین کے حملہ سے ایس ایچ او سمیت پولیس ملازمین بھی زخمی ھوئے۔ متن ایف آئی آر

مظاہرین نے جتھے کی شکل میں بستی عیسائیوں میں گھس کر چرچوں اور گھروں کی توڑ پھوڑ کرتے ھوئے آگ لگادی۔ متن ایف آئی آر

پرتشدد ہجوم کو شیلنگ کرکے کنٹرول کیا گیا۔ متن ایف آئی آر