ہری پور(ٹی این ایس)خانپور کے علاقے ترناوہ پُل کے نیچے نہر میں خانپور کا رہائشی توقیر نامی 10 سالہ بچہ ڈوب گیا

 
0
126

خانپور کے علاقے ترناوہ پُل کے نیچے نہر میں خانپور کا رہائشی توقیر نامی 10 سالہ بچہ ڈوب گیا۔موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو پانی سے نکال لیا۔ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم 22 خانپور اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو سی پی آر (سانس بحال کی کوشش) کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔متاثرہ بچہ اپنے بھائیوں اور چچا کے ساتھ نہر پر نہانے آیا تھا اور نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا،