راولپنڈی(ٹی این ایس)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشو ں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی

 
0
88

08ملزمان گرفتار، 04کلوسے زائد چرس اور35لیٹرشراب برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم بلادر خان سے 01کلو480گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم ذیشان سے 01کلو430گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم معیز سے 250گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حفیظ سے 540گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم شہزاد سے 530گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم رابٹ سے 20لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم آصف سے 10لیٹر شراب، گنجمنڈی پولیس نے ملزم عجائب سے 05لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھو شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائیگی، منشیات اورشراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔