جہلم (ٹی این ایس) بحکم ڈسٹرکٹ پولیس افسر مقدمہ قتل کے خلاف کارروائی مقدمہ قتل کے 4 ملزمان گرفتار

 
0
90

 تھانہ دینہ جہلم پولیس نے درج مقدمے کی تفتیش شروع کردی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے ڈی پی او ناصر باجوہ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور چوکی انچارج سٹی دینہ مطلوب حسین کی بڑی کاروائی، 01شہری کو قتل اور 03 شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان میں تفکر حسین، وسیم حیدر، سبحان حیدر اور رضوان حیدر شامل ہیں ملزمان نے پراپرٹی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے کامران نامی شہری کو قتل جبکہ عرفان، مستجاب حیدر اور ردا زینب کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقعہ کا وزٹ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،ملزمان بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی پولیس ٹیموں کو شاباش اور انعام دینے کا  اعلان ،