اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 پر دستخط نہیں کیے کیوں کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا

 
0
149

اسلام آباد

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 پر دستخط نہیں کیے کیوں کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ’’میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر مؤثر بنایا جا سکے۔‘‘
اپنے عملے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ بل واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس جا چکے ہیں۔‘‘
ان کا دعویٰ تھا کہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ میرا عملے میری مرضی اور حکم کے خلاف گیا۔
ان کے مطابق اللہ سب جانتا ہے۔ وہ معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔