اسلام آباد(ٹی این ایس) آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری

 
0
93

 آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023، ایکٹ بن گئے جن کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مںظوری بعد ازاں صدر مملکت کی جانب سے دس دن تک دونوں بلوں پر کوئی اعتراض سامنے آنے پر دونوں بلوں کا ایکٹ کا درجہ مل گیا اور دونوں بلوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کیے جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کردیے، دونوں بل اب ایکٹ بن چکے ہیں اور ان میں موجود شقوں کا نفاذ ہوچکا ہے