لاہور(ٹی این ایس) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میوہسپتال میں زیرتعمیر نئے کیفے ٹیریا کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،ضروری ہدایات دیں

 
0
172

لاہور21اگست:-نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج میوہسپتال میں زیرتعمیر نئے کیفے ٹیریا کا دورہ کیااور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے نئے کیفے ٹیریا کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر نئے کیفے ٹیریا کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے کیفے ٹیریا کو جلد مکمل کیاجائے اور کیفے ٹیریا کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیاجائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیفے ٹیریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں –