عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے، سعید غنی

 
0
429

اسلام آباد ،اپریل 24(ٹی این ایس) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے۔۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ عمران نیازی کے سبز باغ سے متاثر ہوئے تھے وہ ان سے راستے الگ کر رہے ہیں۔ اب عمران نیازی کے پاس سیاسی بھگوڑے کرپٹ مافیا کی باقیات اور شاہ محمود قریشی جیسے سیاسی خانہ بدوش رہ گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے ہی عمران نیازی کا ٹائی ٹینک ڈوب جائے گا۔