وزارت منصوبہ بندی و ترقی ، پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 کھرب 18 ارب 49 کروڑ روپے جاری

 
0
384

اسلام آباد ،دسمبر26(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 18 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئی 9ارب 19کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 36ارب77کروڑ، ایرا کے لئے ایک ارب 80کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئی30ارب، سیفران فاٹا کے لئی10ارب55 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کی لئے 7 ارب 50 کروڑ، اے جے کے بلاک کی لئی 8ارب61 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی لئے ایک کھرب 16 ارب38 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 19 ارب 28 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کی لئے 10ارب 47کروڑ، سپارکو کی لئے ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کی لئے 30کروڑ45 لاکھ، شماریات ڈویژن کی لئے 6 کروڑ، ریونیو ڈویژن کی لئے 23کروڑ، ریلویز ڈویژن کی لئی 9ارب 38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کی لئی88 کروڑ77 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کی لئے ایک ارب 73 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کی لئی3 ارب 72کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی لئی3 ارب 8کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی لئے 8 ارب 6کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کی لئے 38 کروڑ55 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی لئی11ارب 62کروڑ، داخلہ ڈویژن کی لئی4 ارب 73کروڑ، فنانس ڈویژن کی لئی 6ارب 94کروڑ26 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کی لئی96کروڑ48 لاکھ، کیڈ ڈویژن کی لئی1 ارب 93کروڑ، کامرس ڈویژن کی لئے 24کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کی لئے 32کروڑ 60 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کی لئے 2ارب 35 کروڑ روپی سے زائد مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔