راولپنڈی(ٹی این ایس)بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شخص شہید اور تین خواتین زخمی

 
0
94

:بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورشی کی گئی ہے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلم کھلا جارحیت موجودہ سیزفائر معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا