راولپنڈی(ٹی این ایس) گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمارباز گرفتار

 
0
144

،داؤ پر لگی رقم 09ہزار 800روپے،02موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قماربازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد صغیر، محمد اعجاز، محمد ندیم اوروقاص طارق شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پرلگی رقم 09ہزار 800روپے،02موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول فیصل سلیم نے گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار باز دیگر برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔