تنگوانی(ٹی این ایس)جیکب آبادمیں سابق صوبائی وزیرمنظور خان پہنور کا چہلم،میر چنگیز پہنورکو سرداری کی پگڑی پہنائی گئی سابق وزیر اعلی سندھ و دیگر کی شرکت

 
0
106

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میہر شاہ گراؤنڈ پر سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پہنور کے چہلم کی خیرات کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بلوچستان سے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں منعقد تقریب میں سردار منظور خان کے فرزند میر چنگیزخان پہنور کو سرداری کی پگڑی پہنائی گئی سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،آغا سرا ج درانی،سردار ذوالفقار سرکی،سرداعر علی گوہر مہر،سردار امیر بخش بھٹو،سردار فیصل جمالی،سردار جاگن بھیو،نگراں وزیرعمر سومرو،سید ناصر شاہ،ڈاکٹر سہراب سرکی،جام خا ن شورو،معظم عباسی،سید کمیل حیدر شاہ سردار عبدالرزاق کھوسو،شیر محمد مغیری اور دیگر نے پگڑی پہنانے میں حصہ لیا۔