اسلام آباد(ٹی این ایس) بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عدالت سے اہم خبر

 
0
56

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عدالت میں لیسکو کیخلاف کیسز بھی تیزی سے بڑھنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے ظالمانہ بلوں کےخلاف دادرسی کیلئے شہری عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے لگے۔ لاہورکی سول کورٹ میں لیسکو کیخلاف کیسز کے انبار لگ گئے۔
ایک ہفتے میں ہی واپڈ کی عدالت میں 400 سے زائد کیس دائر ہوگئے۔
عدالت نے فوری کاروائی کرتے ہوئےحکم امتناعی اور ادارے کو بل کی قسطیں بنانے کے احکامات جاری کردیے۔
شہری کہتے ہیں عوام کے پاس اب سوائے عدالت کے کوئی چارہ نہیں ہے۔
شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت وقت سے فوری ریلیف دینے کی اپیل کی ہے