لاہور(ٹی این ایس) فارنرز کی سکیورٹی, آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس پی یو ہیڈ کوارٹر آمد.

 
0
119

فارنرز کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسکی سربراہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ اور ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن آصف امین اعوان نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ نے میٹنگ میں فارنرز کی سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس میں کام کرنے والے تمام چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ایس پی یو پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے انفارمیشن ڈیسک کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی آمد کے موقع پر حفاظتی اقدامات شروع کیے جاتے ہیں اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سرمایہ کاری کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور دفاتر، ورکنگ سائٹس اور رہائش گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ نے بریفنگ میں کہا کہ فارنرز کی موومنٹ کو روٹ کلیئرنس اور وہیکل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے فول پروف بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور فارنرز کی سکیورٹی کے حوالے سے مزید احکامات جاری کیے. ملازمان کی ویلفئیر کے حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ایس پی یو ملازمان کو انکے قریب ترین پروجیکٹس پر تعینات کیا جائے. ایس پی یو کے جوانوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ایس پی یو کے تمام جوان اپنی ڈیوٹی بہترین طریقے اور ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی ایس پی یو کے جوان اپنے فرض کی راہ میں ہمیشہ جاگتے رہیں گے.