فیصل آباد(ٹی این ایس)ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی بڑی کاروائی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

 
0
96

جیوان سٹی ساہیوال سے ہنڈی حوالہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان میں آغا فواد خان، عمر، محمد زیان، طلحہ فواد اور حارث عنایت اللہ شامل۔ گرفتار ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات ، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد رسیدیں برآمد۔ گرفتار ملزمان سے 600 امریکی ڈالر، 500 آسٹریلین ڈالر، 9 لیپ ٹاپ، 1 کمپیوٹر، 3 ایل سی ڈیز ، 5 عدد موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد برآمد۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز اور افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان ایف آئی اے