اب عمران خان کو ایم کیو ایم اور اس کے بانی کے جرائم دکھائے کیوں  نہیں دے رہے،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر کا سوال

 
0
341

لاہور،ستمبر 27 (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے سوال کیا ہے  کہ اب عمران خان کو ایم کیو ایم اور اس کے بانی کے جرائم دکھائی نہیں دے رہے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات پر عزیز الرحمن چن کاکہناتھاکہ بلی تھیلے سے باہر آگئی، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔دونوں جماعتیں مفاد کے لیے اکٹھے ہو رہی ہیں۔ احتجاجی, دھرنا اور الزامات کی سیاست نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے ملکی سیاسی صورتحال داخلی اور خارجی اعتبار سے خاصی پیچیدہ ہو گئی ہے تحریک انصاف اور حکومت کے مابین انا کی جنگ ملک کے لئے مفید نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک میں گند کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ جس سے ملک میں انتشار کی فضا بن چکی ہے۔ اس انتشار کا فائدہ غیر جمہوری طاقتیں اُٹھائیں گی۔ عمران خان کو جمہوریت سے متعلق پڑھنا ہو گا۔ اس لئے وہ جمہوریت کا سبق پیپلز پارٹی سے سیکھیں جس نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد سے ملک میں جمہوریت اب تن آور درخت بن چکی ہے عمران خان اس درخت کی شاخوں کو کاٹ کر جمہوریت کو کمزور نہ کریں۔