راولپنڈی(ٹی این ایس)ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔

 
0
113

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مشرف گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم مشرف نے سابقہ رنجش کی بنا پرسال 2018 میں اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔