راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ٹی این ایس) ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر آرڈی اے کا انسداد تجاوزات مہم جاری۔

 
0
58

آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گلریز ہاؤسنگ سکیم میں انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوے K&N شاپ کے سامنے، ڈالرز شاپ، ہونڈا آٹوز، بسم اللہ ریفریشمنٹ اور دیگر شیڈز کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ ترجمان آرڈی اے نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے گلریز ہاؤسنگ سکیم راولپنڈی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوے K&N شاپ کے سامنے شیڈ، ڈالرز شاپ، ہونڈا آٹوز، بسم اللہ ریفریشمنٹ اور دیگر شیڈز، ڈھانچے اور فٹ پاتھ وغیرہ کو مسمار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول انچارج واسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی خوف و خطر کے آر ڈی اے زیر کنٹرول علاقے میں غیر قانونی اراضی کے استعمال اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔