اسلام آباد(ٹی این ایس) وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ ادا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی کی شرکت

 
0
48

وزیراعلیٰ کاعبداللہ سنبل مرحوم کے والد،بیٹے اور سوگوارخاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کااظہار، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
عبداللہ سنبل مرحوم فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے،عبداللہ سنبل مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا:محسن نقوی
لاہور7ستمبر:……وفاقی سیکرٹری داخلہ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ آج حبیب مسجد طفیل روڈ کینٹ میں ادا کی گئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔صوبائی وزراء، انسپکٹرجنرل پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ حکام اور لوگوں کی بڑی تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عبداللہ سنبل مرحوم کے والد،بیٹے اور سوگوارخاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عبداللہ سنبل مرحوم کے والد او ربیٹے کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور دیگر شخصیات نے عبداللہ سنبل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ عبداللہ سنبل مرحوم فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے۔عبداللہ سنبل مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔