راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او ٹیکسلا محمد رفیق کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی

 
0
34

،مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری عاطف کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم عاطف نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر باسط کو قتل کیا تھا، اسی واقعہ میں دوسرے فریق کے ملزمان نے نزاکت کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ عاطف کو زخمی کیا تھا،ایک اور کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انس کو گرفتار کر لیا،مجرم اشتہاری انس رواں سال چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔