راولپنڈی، اگست 17 (ٹی این ایس): تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک حسو یونین کونسل 6 میں خود سوزی کا واقعہ، خاتون نے خود کو باتھ روم میں بند کر کے آگ لگادی خاتون عاصمہ بی بی کا خاوند عبدالستار پیر ودھائی اڈے میں ڈنٹنگ کا کام کرتا ہے اور خود سوزی کرے والی خاتون کی دو بیٹیاں جن کی عمریں 3سال دعا فاطمہ اور ساڑھے3 ماہ ایمان فاطمہ ہیں ۔خود سوزی کا واقعہ ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا آگ پر قابو مالک مکان اور ایل علاقہ نے کھڑکی توڑ کر پایا تھانہ رتہ امرال نے ابتدائی رپٹ لکھ کر اپنی کاروائی کر لی ہے ابھی تک خود سوزی کی کسی بھی قسم کی وجہ سامنے نہیں آئی۔














