آپریشن ردالفساد: فورسز نے کوہلو  میں تخریب کاری کے منصوبے کو  ناکام بناتے ہوئے 4 مشتبہ افراد گرفتار  کر لئے، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد  

 
0
432

کوہلو، اگست 17 (ٹی این ایس):  آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹئیر کور  اور حساس اداروں کی کوہلو کے علاقے بجار وڈ میں کاروائی، خفیہ اطلاعات پر تخریب کاری کے منصوبے کو  ناکام بناتے ہوئے 4 مشتبہ افراد گرفتار  کر لئے۔

گرفتار شدگان سے  بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد  ہوا۔

قبضے میں لی گئ اشیاء میں 12.7 ایم ایم گولے، آر پی جی سیون ، 2 عدد ایل ایم جیز، 03 عدد کلاشنکوف، آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والے فیوز، ڈیٹونیٹرز، بارود، مواصلاتی آلات اور مختلف ساخت کی ہزاروں راونڈز شامل ہیں ۔