راولپنڈی نومبر 28 (ٹی این ایس): سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کی طرف سے وارداتوں کو ٹریس کرنے کا سلسلہ جاری، تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سے اغواء ہونے والی عورت کو ملزمان نے قتل کر کے لعش کنویں میں پھینک دی، پولیس نے واردات ٹریس کر کے2ملزمان گرفتار کر لئے جنہوں نے واردات کا اعتراف کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3ماہ قبل تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں گھروں میں کام کاج کرنے والی صنوبر بی بی کو اغواء کر لیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مغویہ کے شوہر محمد ریاض سکنہ ضلع ایبٹ آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا،مغویہ ایبٹ آباد سے ٹیکسلامیں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرنے کے لئے اشتیاق وغیرہ کے پاس آئی،مغویہ کی بر آمدگی کے لئے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سہیل ظفر کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے وقوعہ کے 2ملزمان محمود اور احسن کو گرفتار کر لیا ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مغویہ صنوبر کو حرام کاری کے لئے بک کیا اور اسے غیر آباد گھر میں لے گئے جہاں پر ملزمان کا مغویہ سے جھگڑا ہو گیا جس پر ملزمان نے چھریاں مار کر صنوبر بی بی کو قتل کر دیا،ملزمان نے قتل کی واردات چھپانے کے لئے مغویہ مقتولہ کی لاش کنویں میں پھینک دی،گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر کنویں سے مقتولہ کی لاش نکالنے کا کام جاری ہے،سی پی ا وفیصل رانا نے اغواء کے بعد قتل کی اندھی واردات ٹریس کرنے پر ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسی وارداتیں جس میں کوئی مرد یا عورت اغواء ہو جائے اور بر آمد نہ ہو تو یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے یہ صورتحال اس وقت مزید گھمبیر ہو جاتی ہے جب مغوی یا مغویہ قتل ہو جائے اور اس کی لاش بھی نہ ملے،سی پی او نے کہا کہ اندھے اغواء قتل کی واردات ٹریس اور ملزمان کو گرفتار کروا کے ایس پی پوٹھوہار سید علی نے پروفیشنل پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا ہے،سی پی او نے ہدایت کہ اس واردات میں شامل تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،سی پی او نے ایس پی کو ہدایت کی کہ وہ مقتولہ کی لاش کی بر آمدگی کے عمل کی خود نگرانی