تشدد پسندعناصر کے انتہاء پسندانہ رویے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
260

لاہور نومبر 28 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ دین اسلام امن،برداشت اوررواداری کا درس دیتا ہے اوردین اسلام میں انتہاء پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔امن کی زبان یونیورسل ہے جسے سب کو سمجھنا ہوگا۔تشدد پسندعناصر کے انتہاء پسندانہ رویے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی(نعوذبااللہ)کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ایسا اشتعال انگیزفعل صرف نفرت اورانتہاء پسندی کو جنم دیتا ہے ۔ اسلاموفوبیا کے نتائج انتہاء پسندی اورنفرت انگیزی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں اور عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ امن کے پرچار سے ہی امن کی خواہش پوری ہوگی ۔