اے ایس پی کینٹ کامران حمید کی زیرنگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 بدنام زمانہ منشیات سپلائر گرفتار

 
0
303

راولپنڈی نومبر 28 (ٹی این ایس): اے ایس پی کینٹ کامران حمید کی زیرنگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔ 2 بدنام زمانہ منشیات سپلائر گرفتار 1950 گرام چرس برآمد۔ تھانہ آراے بازار پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کلو 950 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم آصف کو گرفتار کر کے 1200 گرام چرس جبکہ ملزم ندیم سے 750 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔