لانگ مارچ ،اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی فہرست پی ٹی آئی رہنماوں کوتھما دی

 
0
136

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو جلسے،دھرنے کے انعقاد کیلئے تحریر کئے گئے خط کے معاملے پراجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان شریک ہوئے ۔ اجلاس کمشنر آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی وفد کو مراسلہ فراہم کر دیا ۔پی ٹی آئی حکام کو ان کے ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی فہرست تھما دی گئی۔پی ٹی آئی انتظامیہ یقین دہانی کروائے کہ ان کو اب کی بار جلسے کی اجازت کیوں دی جائے۔