وزیراعلیٰ کانئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا
ایمرجنسی بلاک کو انفکشن فری کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اینٹی بکٹیریل پینٹ کا استعمال، آپریشن تھیٹرز میں پہلی مرتبہ انفیکشن فری ٹائلز نصب
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کم بلندی پر لگے سیلنگ فین کی بجائے بریکٹ فین لگانے کا حکم،چھتوں کی سیلنگ مزید بہتر کرنے کی ہدایت
ایمرجنسی کی صفائی ہر صورت میں برقرار رکھنے اورڈاکٹرز ونرسنگ رومز میں اے سی لگانے کی ہدایت
ایمرجنسی کی حالت کافی خراب تھی،مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا، تین ہفتے قبل ری ویمپنگ کاشروع ہونے والا کام 95فیصد مکمل
دوسرے فیز میں سروسز ہسپتا ل کی ری ویمپنگ کا کام تین، چار ماہ میں مکمل کرلیں گے، جناح اورچلڈرن ہسپتال کی ری ویمپنگ بھی کی جائیگی
جس ہسپتال کا ایم ایس محنتی،دیانتدار اورقابل ہوگا،اس ہسپتال کی حالت بہتر ہوگی، ماضی میں ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی پر بہت کم خرچ کیاگیا
صحت کارڈ میں غریب مریضوں کا علاج آج بھی فری ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اورآٹا سکیم میں شامل افراد کو مکمل مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے
اڑھائی لاکھ تنخواہ والے کا مفت علاج ممکن نہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیاں ہائر کی گئی ہیں
لاہور8ستمبر:150بیڈز پر مشتمل سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کو فنکشنل کردیا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیااورنئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیااورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ایمرجنسی بلاک کو انفکشن فری کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اینٹی بکٹیریل پینٹ کا استعمال کیا گیاہے اور ایمرجنسی بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں پہلی مرتبہ انفیکشن فری ٹائلز نصب کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرجیکل،میڈیکل،پیڈیاٹرک ایمرجنسی،سی ٹی سکین،پتھالوجی وریڈیالوجی لیبز،فارمیسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیااور بیسٹمنٹ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کم بلندی پر لگے سیلنگ فین کی بجائے بریکٹ فین لگانے کا حکم دیااورچھتوں کی سیلنگ مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی کی صفائی ہر صورت میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں اورڈاکٹروں کے واش رومز میں ہینڈ ڈرائیرلگانے کا حکم دیا اورڈاکٹرز روم اورنرسنگ روم میں اے سی لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انشاء اللہ اسی انداز میں تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں – وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی کے باہر نصب سمز کے پہلے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو نئے ایمرجنسی بلاک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسزہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تین ہفتے قبل سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کاشروع ہونے والا کام 95فیصد مکمل ہوچکا ہے۔150بیڈز کی نئی ایمرجنسی ہر قسم کے مریضوں کیلئے کھولی جارہی ہے۔ سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کی حالت کافی خراب ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔میو ہسپتال کی ایمرجنسی ری ویمپنگ کیلئے بند ہونے پر مریض سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں علاج کیلئے لائے جائیں گے۔ (جاری ہے۔۔)
(بقیہ ہینڈ آؤٹ نمبر 1605) (2)
دوسرے فیز میں سروسز ہسپتا ل کی ری ویمپنگ کا کام تین، چار ماہ میں مکمل کرلیں گے۔میو ہسپتال کے بعد جناح اورچلڈرن ہسپتال کی ری ویمپنگ بھی کی جائے گی۔ میو ہسپتال میں کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے چار ٹیمیں کام کررہی ہیں۔جنرل ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں 8،9بڑے ہسپتالوں کی ر ی ویمپنگ کی جائے گی۔ سیکرٹری صحت اورسیکرٹری تعمیرات و مواصلات اورانکی ٹیم ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔ہسپتالوں کے ڈیزائن اورماسٹر پلان تیار کرکے فوری طورپر کام کا آغازکردیا جاتا ہے۔نشتر ٹو میں طبی آلات کی فراہمی جلد یقینی بنائیں گے۔ ساؤتھ پنجاب میں بڑے ہسپتالوں کی حالت میں بہتری کی ضرورت ہے۔صوبے کے چند ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لاہور کے بعض ہسپتالوں سے بہت بہتر ہے۔جس ہسپتال کا ایم ایس محنتی،دیانتدار اورقابل ہوگا،اس ہسپتال کی حالت بہتر ہوگی۔ ماضی میں ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی پر بہت کم خرچ کیاگیا۔ صحت کارڈ میں غریب و مستحق مریضوں کا علاج آج بھی فری ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اورآٹا سکیم میں شامل افراد کو مکمل مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے۔ اڑھائی لاکھ تنخواہ والے کا مفت علاج ممکن نہیں۔ماضی میں ہر صاحب استطاعت شخص کوبھی ہیلتھ کارڈ دیاگیا۔ بعض صورتوں میں 30فیصد تک ادائیگی پر مفت علاج کی سہولت میسر ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیاں ہائر کی گئی ہیں۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو بلاوجہ چھاپے اورتنگ کرنے سے روک دیاہے۔ہر ڈویژن اورڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہاہے۔چینی کے نرخ کم ہورہے ہیں۔صوبائی وزراء عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او لاہور، پرنسپل سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔













