پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی تقریبات ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائی گئی

 
0
519

اسلام آباد اگست 14 (ٹی این ایس): آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردوالفساد میں افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی تقریبات ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائی گئی پاک فضائیہ نے اسلام آباد کے ایف نائین پارک میں ائیر شو منعقد کیا جس میں ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خصوصی شرکت کی۔ ائیر شو میں بچوں بزرگوں اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سبز ہلالی ملبوسات پہنے قمی پرچم لہراتے شہریوں کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا اہتمام ضروری ہے۔ تقریب کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ فضائیہ جنگی طیاروں کی گن گرج نے شہریوں کا لہو گرما دیا۔ ایف-16 اور جے ایف تھنڈر طیاروں کے حیرت انگیز کرتب دیکھ کر فضا نعروں سے گونج اُٹھی۔ ترک اور سعودی دستوں نے بھی ائیر شو میں خصوصی شرکت کی۔ پیراگلائیڈرز نے فضا میں قومی پرجم کے رنگ بکھیر کر خوب داد وصول کی۔

آزادی ایک نعمت ہے اور زندہ قومیں آزادی کا دن اسی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔