راولپنڈی(ٹی این ایس) ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کاریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
91

،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری وکارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔تھانہ کی سطح پرپبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے سمیت میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجنل دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے آئے شہریوں نے مقدمات کی تبدیلی تفتیش،ملزمان کی گرفتاری ودیگرمتفرق نوعیت کی شکایات کے متعلق درخواستیں پیش کیں جس پر آر پی او راولپنڈی ریجن نے درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
تھانہ کی سطح پرپبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے سمیت میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔