اسلام آباد(ٹی این ایس) سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نیب کا اہم اجلاس طلب

 
0
131

نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نیب کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد پیر کو اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں نیب ترمیمی ایکٹ کے ذریعے بند کیے گئے نیب کیسز کے ریفرنسز دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسکیوٹر جنرل نیب تعینات کردیا ہے، یہ عہدہ نیب اصغر حیدر کے مستعفی کے ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب کے مقدمات بحال ہوگئے ہیں۔