تنگوانی(ٹی این ایس)ڈپٹی کمشنر فرخ شہزاد قریشی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ڈی آر او سی کا اجلاس

 
0
111

ڈپٹی کمشنر فرخ شہزاد قریشی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ڈی آر او سی کا اجلاس ہوا جس میں سکولوں میں بنیادی سہولیات، بند سکولوں کے ایس ایم سی فنڈز اکاونٹ ، وظیفہ جات کے اجراء  اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ایم اینڈ ار کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ڈپٹی کمشنر کی   سکول ایجوکیشن ورکس کو  ہدایات۔  مرزا پور گرلز سکول کے کام کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں اور ٹھیکیدار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مانیٹرنگ ٹیم غیر حاضر اساتذہ اور عملہ کی غیر حاضری کا شماریاتی ریکارڈ فراہم کرے تاکہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور عملہ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ، محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ سرکاری سکولوں میں تعلیم بہتر ہو سکے۔