راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن اعزاز عظیم کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کیس کی تفتیش

 
0
104

۔ دو روز قبل نیوٹاؤن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم سے تفتیش میں مزید پیش رفت، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ ویگو گاڑی بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نیو ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم جہانگیر سے تفتیش کے دوران تھانہ نیوٹاؤن سے چوری ہونے والی ویگو گاڑی بھی برآمد ہوئی، ملزم سے قبل ازیں 02مہران کاریں برآمد ہوچکی ہیں،ملزم سے اب تک ویگو ڈالا،02مہران کاریں،نمبر پلیٹیں،کٹر، ربر کے دستانے، چابیاں،پلاس اور دیگر اوزار برآمد کیے جاچکے ہیں،ملزم سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے،ملزم جڑواں شہروں میں کار چوری، منشیات، جوئے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔