راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن

 
0
142

راولپنڈی( ) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن،11منشیات فروش گرفتار، 10کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو600گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم جہانگیر سے 01کلو390گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو250گرام چرس،ملزم رزاق سے 01کلو100گرام چرس،چکری پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو370گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم ثناء اللہ سے 01کلو60گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم شاہد سے 620گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم دوریز سے 600گرام چرس،ملزم منظور سے 550گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم ذیشان سے 360گرام چرس،ملزم فاروق سے 310گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔