سجاول(ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ نے گذشتہ شب تعلقہ ہسپتال جاتی میں بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا سخت نوٹس

 
0
59

سجاول ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ نے گذشتہ شب تعلقہ ہسپتال جاتی میں بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سجاول سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر محمد حنیف میمن نے دو سینئر افسران گریڈ 19 کےایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر فتاح میمن اور گریڈ 18 کے ڈاکٹر اشفاق جعفرانی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرکے تمام تر صورتحال کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا کہنا تھا کہ بچی کی ہلاکت کے واقعہ کی باقائدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاں بحق بچی کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ان سے انصاف کیا جائے گا۔

سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)ایس ایس پی سجاول شہلا قریشی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات/گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او سجاول شاہنواز خاصخیلی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسٹاف کے ہمراہ سجاول سٹی میں گٹکہ فروش کئبن پہ چھاپہ مار کاروائی،
3 گٹکا فروش ملزمان پیر عمان شاہ ،غفور سروان، امیر کھیری کو گرفتار کرلیا ہے..گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1000 گٹکے ،100 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد کر لے گئے ہیں.ملزمان کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت تھانہ سجاول پر مقدمہ درج کیا گیا.دوسری جانب انچارج سی ائی اے بہادر خان جمالی نے مخفی اطلاع پہ سجاول سٹی میں گٹکہ فروش کئبن پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرکہ گٹکا فروش ملزم سہیل میمن ،1000 گٹکہ سمیت گرفتار جبکہ ملزم جمن میمن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب مقدمہ درج کردیا گیا.