کراچی اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینے والا ملزم گرفتار

 
0
340

کراچی 16 اگست (ٹی این ایس ) صوبائی دارلحکومت  کراچی میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں روز بروز اضافہ پولیس  کی تازہ ترین کاروائی میں سولجر بازار نمبر دو سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینے والا ملزم سنی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق  پولیس نے  ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل،چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کیے ۔پولیس کے مطابق  ملزم کراچی کے علاقے  دہلی کالونی کا رہائشی ہےاور ملزم ماضی میں بھی کئی بار مختلف جرائم  میں  ملوث  ہونے کی وجہ سے گرفتار ہوچکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم کو مدعی آصف نے شناخت کر لیاتھا۔پکڑے جانے پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف جرائم کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔