اسلام آباد(ٹی این ایس) عام انتخابات: عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری

 
0
106

:الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں شفافیت بارے غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو فوری تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی اور عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دے دی۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سیئنر افسران شریک ہوگئے۔جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کو فوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقومی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کے لیے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے، غیر ملکی مبصرین کی جن تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے مشاہدہ کرنا ہے ان کے کیس کو فوری طور پر پراسس کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16 اکتوبر کو اجلاس بنانے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ اور دیگراداروں کے افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں عالمی مبصرین کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں