لاہور (ٹی این ایس)تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ،اجازت طلب کر لی

 
0
138

تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورانتظامیہ سے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے۔تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی ہے۔تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں انتظامیہ سے اجازت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے درخواست دی گئی ہے