اسلام آباد(ٹی این ایس) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے کیوبا کے پاکستان میں تعینات سفیر نے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 
0
112

اسلام آباد

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے کیوبا کے پاکستان میں تعینات سفیر نے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی بھی موجود تھے۔

رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی میزبانی کرے گا جو ہمارے صحت عامہ کے نظام کو مضبوط کرے گا، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان
سربراہ اجلاس کی میزبانی کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، کیوبا کے سفیر

وزارت صحت، پاکستان میں ادویات کی فراہمی کیلئے پائیدار حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ضروری ادویات مقامی طور پر تیار کرنا ہے”۔ – ڈاکٹر ندیم جان، وفاقی وزیر صحت