اسلام آباد(ٹی این ایس) ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے

 
0
80

اسلام آباد

دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں بنک میں سٹاف کیلئے چھوٹے چھوٹے کیبن بنے ہوں گے اور باقی پورے ہال میں کسٹمر ز کیلئے وی آئی پی قسم کی نشستیں بنی ہوں گی ..
کافی مشینیں اور ٹھنڈے گرم پانی کے ڈسپنسرز لگے ہوں گے کام کے اوقات میں آپ اگر کام والے کپڑوں میں جائیں گے تو عملہ پہلے آپ کو ترجیع دے گا آپ اپنا لین دین منٹوں میں سرانجام دے کر فارغ ہوں جائیں گے ..
ایک ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن نہ صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے بلکہ خود اے سی کمروں میں بیٹھ کر خوش گپیاں کر رہے ہوتے ہیں اور کام ایسا کر رہے ہوتے جیسے یہ ان کی ڈیوٹی نہیں بلکہ عوام پر احسان عظیم کر رہے ہیں ..
پاکستانی بنکوں کے سروس چارجز دوسروں ملکوں کے مقابلے میں ڈبل ہوتے ہیں لیکن کسٹمرز کیلئے کوئی سہولت نہیں ..