اسلام آباد(ٹی این ایس)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اقبال بیگ فاونڈیشن کے تعاون سے آج 11 -اکتوبر کو ایک روزہ میلاد فیسٹیول منعقد ہو گا

 
0
96

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اقبال بیگ فاونڈیشن کے تعاون سے آج 11 -اکتوبر کو ایک روزہ میلاد فیسٹیول منعقد ہو گا –
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھنے ہوئے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت مہینہ میں اقبال بیگ فاونڈیشن کے تعاون سے آج 11،اکتوبر 2023ء بروز بدھ شام 5،بجے شب دیگ مارکی ایجرٹن روڈ شملہ پہاڑی نزد نادرا ہیڈ آفس لاہور میں ایک روزہ “میلاد فیسٹیول “منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے نامور قوال طاہر مہدی ،ثناء خوان ہما عمران سسٹرز ، گلوکار واجد علی بغدادی ،عباس جٹ ،ڈھول پلئیر ثقلین عباس اینڈ برادرز پرفارم کریں گے – اس بات کا مشترکہ اعلامیہ پیر سید سہیل بخاری سیکریٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی ایسوسی ایشن اور جہانزیب بیگ چئیرمین اقبال بیگ فاونڈیشن نے کیا ہے  –