راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میں میٹنگ

 
0
68

، میٹنگ میں تھانوں کے محرران، پیروی افسران اورتعمیلی سٹاف کی شرکت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سمن اوروارنٹ کی تعمیل کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں،بہترین تفتیش اورموثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میں میٹنگ کا انعقادکیا، میٹنگ میں تھانوں کے محرران،پیروی افسران اورتعمیلی سٹاف نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سمن اوروارنٹ کی تعمیل کے حوالے سے افسران کوہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہناتھاکہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے، بہترین تفتیش اورموثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے سکتی ہے، ملزمان کی سزا یابی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے چاہیے، غفلت اورکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔