اسلام آباد پولیس تھانہ سبزی منڈی کی فوری کاروائی، راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی

 
0
322

اسلام آباد ستمبر 13 (ٹی این ایس): تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد پولیس کی فوری کاروائی، راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ راولپنڈی سے کرولا گاڑی چوری کی اطلاع بذریعہ وائرلیس موصول ہوئی۔ اس کال پرڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کئے۔ ملزم گاڑی کو سبزی منڈی کی طرف سے لے کر بھاگ رہا تھا۔ ناکہ بندی پر موجود افسران نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی لیکن ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ملزم کی تلاش جاری۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی سبزی منڈی پولیس کو شاباش۔