ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسجد محمود معہ ٹیم کی کارروائی، گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا

 
0
288

اسلام آباد ستمبر 13 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسجد محمود معہ ٹیم کی کارروائی۔
گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ الطاف حسین نے سیکرٹریٹ پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کا بیٹا الطاف حسین لاپتہ ہو گیا ہے۔ سیکرٹریٹ پولیس نے اس اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے نوٹس لیتے ہوئے بچے کی جلد بازیابی کے احکامات جاری کئے۔ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے بچے کو تلاش کرکے لاہور سے بازیاب کر لیا، کاروائی ایس پی سٹی کی نگرانی میں کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکرٹریٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی