اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام الناس کے کے لیے خصوصی پیغام

 
0
335

اسلام آباد ستمبر 13 (ٹی این ایس): معزز شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کوئی بھی مشکوک سرگرمی، مشکوک شخص یا کوئی ایسا وقوعہ دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر لوکل پولیس یا ریسکیو 15پر دیں، بعض ایسے وقوعہ جات کی ویڈیوز یا مواد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا جاتاہے جو پولیس تک پہنچ نہیں سکتا اور اس پر فوری کارروائی نہیں ہو سکتی، اس لئے شہریوں سے التماس ہے کہ ایسی کسی بھی وقوعہ یا واردات یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ اس پر فوری قانونی کارروائی کی جا سکے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر وقت کوشاں ہے، اسلام آباد پولیس آپ کی اپنی پولیس ہے اور ہمہ وقت آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، معزز شہریوں سے اپیل ہے کہ آپ اپنی پولیس پر مکمل اعتماد کریں، اسلام آباد پولیس آپ کی مدد اور تعاون کی بے حد مشکور ہوگی، آپ کی مدد اور تعاون شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں بھرپور معاون ثابت ہوگا۔