ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ عطاء ربانی صاحب نے مورخہ 13 ستمبر بسلسلہ انسپکشن، اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 13 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا

 
0
288

اسلام آباد ستمبر 13 (ٹی این ایس): مورخہ 13 ستمبر 2019 کو جناب عطاء ربانی صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمرا سلیمان بدر جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ اور محمد عبداللہ محمود اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ جناب عطاء ربانی صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ جب جیل ہذا پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز جج صاحب نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
معزز جج نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ جناب عطاء ربانی صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 13 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج 13 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔