ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 90ویں سالگرہ، سینیٹر رحمان ملک کا شہید قائد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

 
0
543

اسلام آباد جنوری 5(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 90ویں سالگرہ کے سلسلے میں بے نظیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے شہید قائد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش تمام بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے آج ہمیں بھٹو شہید جیسی جرات مندانہ اور آبرو مندانہ خارجہ پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ پوری قوم اور خصوصا پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو بھٹو شہید کے سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج شہید بھٹو کا نظریہ پوری دنیا میں چل رہا ہے، شہید بھٹو نے نہ صرف مسلم امہ کو بیدار کیا بلکہ اکٹھا کیا ۔شہید بھٹو نے کہا جان کی قربانی دوں گا نیوکلئیر کی قربانی نہیں دوں گا، آج پاکستان جتنا محفوظ ہیں وہ شیہد بھٹو کی مرہون منت سےہے،

رحمان ملک نے کہا کہ شہید ذوالفقار کو ایک پلان کے تحت جوڈیشل مرڈر کروایا گیا اور اس بات کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔،ضیاء الحق اور اس وقت کی گورنمنٹ نے دستاویزات تبدیل کیں، بحثیت ڈائریکٹر ایف آئی اے میں نے خود ان دستاویزات کا مطالعہ کیا تھا، میرے پاس وہ دستاویزات ہیں کہ کیسے بھٹو کو شہید کیا گیا،میں جلد جلد ان دستاویزات کتابی شکل میں تمام دستاویزات قوم کے سامنے لاؤں گا۔
انہوں کے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور ان حالات میں آج ہمیں شہید بھٹو جیسے جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے۔دعوے سے کہتا ہوں کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا دور ہے،اور بلاول بھٹو زرداری ہی شہید ذولفقار علی بھٹو کی جگہ لے سکتے ہیں۔