راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی جمال نواز کی موثر کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،

 
0
77

ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی جمال نواز کی موثر کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، چوری شدہ 08 موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عاقب اور خان محمد شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ08موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔