راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ بنی کے علاقہ میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس
ایس پی راول سے رپورٹ طلب، ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم،
واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج ہسپتال لایا گیا،
متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے، متاثرہ کے والد کی وفات ہو چکی ہے، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، سی پی او
معصوم بچی پر تشدد میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او













